موڈیز نے پاکستان کی بیرونی قرض کی ریٹنگ مزید کم کردی
معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے لمبے عرصے کے بیرونی قرض کی ریٹنگ گرادی۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرض کی ریٹنگ بی 3 سے سی اے اے1 کردی گئی ہے۔
موڈیز کا کہنا ہےکہ سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق مناسب لاگت پر مارکیٹ فنانسنگ کی عدم دستیابی کے سبب پاکستان کا بیرونی قرض ادائیگی کے لیےکثیر جہتی اور آفیشل قرض دینے والوں پر انحصار رہےگا۔