اس سال پانچ ارب موبائل فون برقی کچرے کا حصہ بن جائیں گے
لندن: عالمی اداروں کے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے کچرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال 5 ارب 30 کروڑ سے زائد اسمارٹ فون کچرے کے ڈھیر کا حصہ بنیں گے اور اگر انہیں ایک قطار میں رکھا جائے تو وہ 50 ہزار کلومیٹر طویل ہوسکتی ہے۔ افسوس کہ ان کی معمولی مقدار ہی بازیافت (ری سائیکل) کی جاسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون میں سونا، چاندی، تانبہ اور پیلیڈیئم جیسی قیمتی دھاتیں ہوتی ہیں جن کی معمولی مقدار کو ہی نکالا جاتا ہے اور یوں باقی فون درازوِں، گھروں کے اسٹور یا پھر کوڑے دانوں کی نذر ہوتے ہیں۔