بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سےبھاگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مشکل سے نوازشریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے، ان کے وزرا کی تعداد 76 ہے، 20 بے محکمہ ہیں جب کہ 25 نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ ہوش ربا سطح تک پہنچ گیا ہے، اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *